پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست 0

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرا کر سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور زلمی نے 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

ٹام کوہلر کیڈمور نے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ ان کے علاوہ عبدالصمد 40، حسین طلعت 37 اور مچل اوون 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بابر اعظم اور صائم ایوب 2،2 رنز بنا سکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

228 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ملتان سلطانز 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ عثمان خان 44 اور شائی ہوپ 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عارف یعقوب نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ پشاور زلمی کی دو میچوں میں ناکامی کے بعد پہلی فتح ہے، جبکہ ملتان سلطانز کے لیے یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں