پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار جاری کر دیا

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار جاری کر دیا 0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کے لیے ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق درخواستیں 4 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، جنہیں چیمپئنز ٹرافی تک یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی، اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عاقب جاوید کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کیا ہے۔ اس عہدے پر ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد خلا پیدا ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی جانب جا سکتا ہے۔ ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہے اور پی سی بی نے درخواستوں کی آخری تاریخ 4 مئی رکھی ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس ہیڈ کوچ کے لیے محدود چوائسز ہیں اور اس کے رحجان کی جانب غیر ملکی کوچز کی طرف ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی سی بی کوچ کے لیے بڑے ناموں کی طرف نہیں جائے گا اور زیادہ تر توجہ کوالیفائیڈ اور تجربہ کار کوچز پر مرکوز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں