پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 0

ویٹی کن سٹی: رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے۔ انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد یہ منصب سنبھالا اور کیتھولک دنیا کی قیادت سنبھالی۔

عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ پانچ ہفتے زیرِ علاج رہے۔ صحت یابی کے بعد وہ گزشتہ ماہ ویٹی کن واپس لوٹے تھے اور ایسٹر کے موقع پر عوام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

پوپ فرانسس اس سے قبل ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی شخصیت بین المذاہب ہم آہنگی، غربت کے خاتمے اور مہاجرین کے حقوق کی حمایت کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں