وہ فلم جو پہلے فلاپ ہوئی، پھر بن گئی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم

وہ فلم جو پہلے فلاپ ہوئی، پھر بن گئی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم 0

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی فلمیں آئی اور گئیں، کچھ نے باکس آفس پر راج کیا تو کچھ ناکامی کا سامنا کرکے بھلا دی گئیں، لیکن 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم سوریا ونشم نے اس روایت کو بدل دیا۔ یہ وہ فلم ہے جو ابتدا میں فلاپ ہوئی، مگر بعد میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر گئی۔

ابتدائی طور پر سوریا ونشم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی اور صرف 12 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کر پائی۔ بھارت میں اس فلم کے 40 لاکھ سے بھی کم ٹکٹ فروخت ہوئے، جو اس دور میں ایک ناکامی سمجھی جاتی تھی۔

تاہم وقت نے اس فلم کی قسمت بدل دی۔ کیبل ٹی وی، سیٹلائٹ چینلز اور انٹرنیٹ کے دور میں اس فلم کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا۔ 2000 کی دہائی کے آغاز سے لے کر آج تک، یہ فلم بار بار مختلف چینلز پر نشر ہوتی رہی۔ 2017 تک کی BARC رپورٹ کے مطابق، سوریا ونشم 44 لاکھ بار گھروں میں دیکھی جا چکی تھی۔

فلم کی کہانی امیتابھ بچن کے دوہرے کردار کے گرد گھومتی ہے، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سوندریا، جیا سودھا، رچنا بینرجی، انوپم کھیر اور قادر خان نے یادگار اداکاری کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ناظرین کے لیے یہ فلم اتنی بار دیکھی جا چکی ہے کہ ان کے لیے یہ ایک میم بن چکی ہے — “سوریا ونشم پھر لگ گئی؟” — لیکن یہی مسلسل نشریات اس فلم کو ایک نیا عروج دینے میں کامیاب رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں