کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس نے عوام اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 944 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 69 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 3395 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔