پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس

پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس 0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس دنیا میں امن، برداشت اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ اُن کی قیادت میں رومن کیتھولک چرچ نے انسانیت کی خدمت اور عالمی بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا کردار اور طرزِ عمل مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ انہوں نے دنیا کو باہمی احترام اور ہم آہنگی کا درس دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دنیا ایک سچے، نڈر اور امن کے داعی سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کا فلسطین کے حوالے سے اصولی مؤقف قابلِ تحسین اور اقوامِ عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں