سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی اچانک کمی 0

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عوام، خاص طور پر زیورات خریدنے والے صارفین کو شدید مالی دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں چار لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچنے لگی ہیں، جو نہ صرف عام شہریوں بلکہ زیورات سازی کی صنعت کے لیے بھی باعثِ تشویش ہیں۔

صرافہ بازار ذرائع کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 5,900 روپے اور 10 گرام سونا 5,059 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے اور فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3454 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل بھی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھا، جب 24 قیراط فی تولہ سونا 8,100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 6,944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے تک پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں