پی آئی اے کی نجکاری کا عمل، حکومت کا باضابطہ اشتہار جاری

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل، حکومت کا باضابطہ اشتہار جاری 0

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کی نجکاری کے لیے باقاعدہ طور پر اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ تین جون 2025 تک اپنی بولیاں جمع کرائیں۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو بولی کے عمل میں شرکت کے لیے 14 لاکھ روپے کی ناقابل واپسی فیس جمع کرانی ہوگی۔ یہ موجودہ حکومت کی جانب سے دوسرا موقع ہے جب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے باقاعدہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت، قومی ایئرلائن میں اپنے شیئرز فروخت کر کے اسے نجی شعبے کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل اس عمل کو جولائی 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب دسمبر کو نئی ڈیڈ لائن کے طور پر طے کیا گیا ہے۔

فی الوقت پی آئی اے ہفتہ وار 268 پروازیں چلا رہی ہے، تاہم ادارہ شدید مالی بحران، بڑھتے ہوئے خسارے اور انتظامی مشکلات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے حکومت اسے نجکاری کے ذریعے بحال کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں