پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی، لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی، لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست 0

لاہور – ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جہاں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13، فخر زمان اور حارث رؤف نے 10،10 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ الزاری جوزف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسین طلعت اور لیوک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے میچ 17ویں اوور میں اپنے نام کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بناتے ہوئے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے ساتھ حسین طلعت نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔ صائم ایوب صرف 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان نظر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں