بھارتی ہٹ دھرمی کا خمیازہ: ایئر لائنز کا نقصان، اخراجات میں کروڑوں کا اضافہ

بھارتی ہٹ دھرمی کا خمیازہ: ایئر لائنز کا نقصان، اخراجات میں کروڑوں کا اضافہ 0

نئی دہلی – بھارتی حکومت کی غیر لچکدار پالیسیوں اور پاکستان مخالف رویے کا سب سے بڑا خمیازہ اب خود بھارت کی ایئر لائن انڈسٹری کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کے بند ہونے کے باعث بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس کے باعث پروازوں کے دورانیے، ایندھن کے استعمال اور اخراجات میں بھاری اضافہ ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود روزانہ 25 سے زائد بھارتی پروازیں استعمال کرتی ہیں، جن میں بڑی ایئر لائنز شامل ہیں۔ بعض اوقات یہ تعداد 100 پروازوں تک بھی جا پہنچتی ہے۔ اب فضائی راستہ طویل ہونے کی وجہ سے ایک پرواز کو منزل تک پہنچنے کے لیے تقریباً 2 گھنٹے اضافی وقت درکار ہوگا، جس کے ساتھ ایندھن کی کھپت اور لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈسٹری پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال نہ کرنا مودی حکومت کی ایسی سیاسی ضد ہے جس نے اپنی ہی معیشت پر کاری ضرب لگائی ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل پروازیں صرف ایندھن ہی نہیں، بلکہ عملے کے وقت، مسافروں کی سہولت، اور شیڈولنگ کے نظام پر بھی منفی اثر ڈالتی ہیں۔ بھارتی ایئر لائنز کو فیول لاگت کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں