مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف مکمل ہڑتال، حریت کانفرنس کا احتجاجی مارچ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف مکمل ہڑتال، حریت کانفرنس کا احتجاجی مارچ 0

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اور متنازع اقدامات کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ہڑتال بھارت کے مجوزہ وقف ترمیمی قانون اور مقبوضہ علاقے میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف بطور احتجاج کی جا رہی ہے۔

حریت کانفرنس نے اس موقع پر جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل کی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان بھی کیا ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے عوام کی مذہبی، سماجی اور قومی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ترجمان حریت کانفرنس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں