بھارت کی گیدڑ بھبکیاں خود اس کی معیشت پر بھاری، اسٹاک مارکیٹس کریش

بھارت کی گیدڑ بھبکیاں خود اس کی معیشت پر بھاری، اسٹاک مارکیٹس کریش 0

نئی دہلی – بھارت میں سیاسی تناؤ اور خطے میں کشیدہ صورتحال کے اثرات بھارتی معیشت پر پڑنے لگے ہیں، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بھارتی سینسکس 30 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گر گیا، جبکہ نفٹی 50 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 24,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑی تعداد نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خوف اور گھبراہٹ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں، اور فوری استحکام کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب بھارتی روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتا جا رہا ہے، اور اس کی قیمت 85.26 روپے فی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے اور قریبی عرصے میں اس کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں