دریائے سندھ سے متنازع نہری منصوبے پر غور، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب

دریائے سندھ سے متنازع نہری منصوبے پر غور، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب 0

اسلام آباد – دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر غور کے لیے مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اہم اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ 24 اعلیٰ حکام کو بھی خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دریائے سندھ سے نکالی جانے والی مجوزہ نہروں کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان حالیہ ملاقات میں کیا گیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں