لاہور – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے پندرھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس میں فہیم اشرف نے 43، کوشال مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کی طرف سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز ہی بنا سکی۔ ٹم سائفرٹ 47، جیمز ونس 30 اور حسن علی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قیمتی 2 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرادیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
