پہلگام حملہ: شاہد آفریدی کا بھارتی الزامات پر سخت ردعمل، سفارتی حل پر زور

پہلگام حملہ شاہد آفریدی کا بھارتی الزامات پر سخت ردعمل، سفارتی حل پر زور 0

کراچی – پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے قبل از وقت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا انتہائی افسوسناک عمل ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ خود پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان دونوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے قابل مذمت ہیں۔

شاہد آفریدی نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کا حل صرف سفارتی بات چیت سے ممکن ہے، لڑائی کسی کے حق میں نہیں، اور کھیل خصوصاً کرکٹ کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات کیے، جن پر پاکستان نے بھی بھرپور ردعمل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں