اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے 0

لاہور – بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے باعث پاکستان آنے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔ سرحدی بندش کے بعد واہگہ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد مسافر گھنٹوں سرحد کھلنے کے منتظر رہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے امیگریشن پر ایک خاتون کو پاکستان جانے سے روک دیا، جس پر خاتون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا پاکستانی شوہر ہے اور وہ اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہیں، تاہم بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب کراچی میں موجود بھارتی خاتون، جو 40 برس بعد پاکستان اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں، حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث واپس جانے پر مجبور ہو گئیں۔ روانگی سے قبل گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی، مگر اب اچانک واپسی کی صورت میں دل بھرا ہوا ہے اور آنسو رک نہیں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں