پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری 0

اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت تیل درآمد کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئل نے باقاعدہ طور پر پی ایس او اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ ذخیرہ اندوزی تسلی بخش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں