سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا سکھ فوجیوں کو پاکستان کیخلاف جنگ سے انکار کا مشورہ

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا سکھ فوجیوں کو پاکستان کیخلاف جنگ سے انکار کا مشورہ 0

نئی دہلی: سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سکھ فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور مودی سرکار سکھ سپاہیوں کو ہندوتوا ایجنڈے کے تحت ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے سکھ فوجیوں پر زور دیا کہ مودی کے جنگی جنون کو جنگ نہ سمجھیں اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے ایک دوستانہ ملک ہے، جس نے ہمیشہ سکھوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے اور ان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھ برادری کا قتل عام اس وقت ہوا جب واجپائی حکومت برسراقتدار تھی۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ سکھوں کو چاہیے کہ وہ کسی ایسے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں جو انہیں اپنے ضمیر اور برادری کے اصولوں سے دور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں