پاک بھارت کشیدگی کے بعد ادویات کی درآمد: پاکستان نے متبادل ذرائع کی تلاش شروع کر دی

پاک بھارت کشیدگی کے بعد ادویات کی درآمد پاکستان نے متبادل ذرائع کی تلاش شروع کر دی 0

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بند ہونے کے بعد فارماسوٹیکل را مٹیریل کے متبادل ذرائع کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ویکسینز، بایولوجیکل پروڈکٹس اور کینسر کی ادویات اب دیگر ممالک سے درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان) حکام کے مطابق، 2019 میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہی اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی تھی، اور اب انڈیا سے درآمد ہونے والے سستے مگر کم معیار کے را مٹیریل کی جگہ چین، انڈونیشیا، ملائشیا اور یورپی ممالک سے اعلیٰ معیار کا مواد درآمد کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا، ملائشیا، مشرقِ بعید اور یورپ سے ویکسینز اور کینسر کی ادویات منگوانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ وفاقی وزارت صحت نے ڈریپ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ادویات کی تلاش کے ساتھ ان کی فوری رجسٹریشن کا عمل مکمل کرے تاکہ مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں