پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کرے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا کرے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 0

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال کے آخر تک چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کا اجرا کرنے کی امید رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا میں پیشرفت ہو چکی ہے اور اس حوالے سے مثبت امکانات موجود ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو امید ہے کہ مئی کے آغاز میں آئی ایم ایف بورڈ سے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری حاصل ہو جائے گی، جس کے بعد ملک کی مالیاتی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان سات ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط کے لیے پر امید ہے۔ ان کے مطابق، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط بھی موصول ہو گی، جو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرے گی۔

محمد اورنگزیب نے بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ اقتصادی میدان میں بھارت کے ساتھ تناؤ کے اثرات کسی بھی طور سازگار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام ہی معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں