لندن: لندن میں واقع پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نے ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ کر کے شیشے توڑ دیے اور شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی اور دنگا فساد برپا کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا اور ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں اس حد تک پاگل ہو چکے ہیں کہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کو بھی پامال کر رہے ہیں۔