اسلام آباد: بھارت میں جنگی جنون میں اضافے کے واضح اشارے سامنے آ گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں عوام کو فصلوں کی کٹائی کے لیے محض دو دن کی مہلت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے مسلسل اعلانات کروائے جا رہے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ جو لوگ سرحد کے قریب اپنی فصلیں کاٹنا چاہتے ہیں وہ دو دن کے اندر اندر کٹائی مکمل کر لیں۔
بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ مہلت ختم ہونے کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے اور مزید رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات مودی سرکار کے بڑھتے ہوئے جنگی عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی روایتی جنگ چھیڑی تو نہ صرف بھارت محفوظ رہے گا بلکہ جنگ کا آغاز بھارت کرے گا اور اختتام پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔