26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کے 2 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع 0

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکلا، انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ کراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں، جو 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں