یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان 0

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یکم مئی 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی نمایاں رد و بدل کا امکان نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ عوام پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.016 روپے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.01 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تاہم حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس معمولی فرق کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہنے کے باعث حکومت نے عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ اور اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی حتمی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں