بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا 0

نئی دہلی: بھارت میں انتہاپسند پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ایک بھارتی ہندو خاتون نے وزیراعظم نریندر مودی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اس کی مسلم مخالف سیاست اور فریب پر مبنی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ خود کشمیر جا چکی ہیں اور وہاں کے مسلمان انتہائی مہمان نواز اور پرامن لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری سیاحوں کو عزت دیتے ہیں جبکہ مودی صرف ہندو اور مسلمان کو آپس میں لڑوانے کا ایجنڈا لے کر چل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہے جس کے پاس عوام کی فلاح یا خواتین کے تحفظ کا کوئی منصوبہ نہیں۔

مودی سرکار کی ناکامیوں پر بات کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور مودی کچھ نہیں کر سکا، بلکہ اس کی توجہ صرف مذہبی منافرت پھیلانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا دعویٰ کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرے گا، محض سیاسی ڈرامہ ہے، اس کے لیے دہائیوں کی ضرورت ہے، صرف بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اس میں مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے جعلی خاکے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مودی سرکار سچ چھپانے کے لیے ہر حد پار کر چکی ہے۔ بھارت میں اب خود عوام مودی کے جھوٹ کو پہچان چکے ہیں اور کھل کر بولنے لگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں