دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نجی راز افشا کر دیے، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نجی راز افشا کر دیے، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل 0

لاہور: مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ اور مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد کے حیران کن انکشافات ہیں جو انہوں نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران کیے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی محبت یا جذباتی وابستگی کا نتیجہ نہیں تھی۔ ان کے بقول، “میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی والدہ میرے پاس قانونی مدد کے لیے آئیں، اور میں نے محض معاشرتی دباؤ کے تحت شادی کی تاکہ لوگ باتیں نہ بنائیں۔”

ان کے ان بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی مرد کو اپنی بیوی کے بارے میں اس طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔

ایک صارف نے لکھا، “آج جو شہرت ملی ہے، وہ دانیہ کی وجہ سے ہے، اور بدلے میں یہ سلوک؟”
دوسرے نے کہا، “اگر یہ واقعی عزت دار گھرانے سے ہوتے تو بیوی کو یوں ذلیل نہ کرتے۔”

کچھ صارفین نے دونوں پر ہی تنقید کرتے ہوئے کہا، “تم دونوں ایک جیسے ہو۔”

یاد رہے کہ دانیہ شاہ کا نام پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے کم عمری میں عامر لیاقت حسین سے شادی کی تھی، جو بعد ازاں طلاق اور ان کی وفات پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد وہ حکیم شہزاد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، جنہوں نے پہلے ان کے وکیل کے طور پر کام کیا اور بعد میں شوہر بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں