حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی 0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں شہریوں پر اب تک کا سب سے بڑا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ 30 اپریل کی رات 12 بجے سے اگلے 15 دنوں کے لیے ہوگیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم حکومت نے مکمل فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے محدود کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ بیان میں واضح کیا تھا کہ عالمی بچت کا فائدہ بلوچستان میں موٹر وے طرز کی ہائی وے تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔

دوسری جانب 15 اپریل کو صدرِ مملکت کے جاری کردہ پیٹرولیم لیوی آرڈیننس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق:

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 7 روپے 1 پیسہ بڑھا کر 77 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی۔

یہ اضافہ اس وقت ہوا جب پہلے ہی حکومت قانون میں تبدیلی کے بعد 70 روپے فی لیٹر سے زائد لیوی عائد کرنے کا اختیار حاصل کر چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں