پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ، انسداد دہشتگردی کے ماہر اجے ساہنی کا دبنگ بیان

پہلگام حملہ نریندر مودی کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ، انسداد دہشتگردی کے ماہر اجے ساہنی کا دبنگ بیان 0

نئی دہلی: بھارت کے معروف انسداد دہشتگردی ماہر اور ساؤتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل (SATP) کے سربراہ اجے ساہنی نے پہلگام حملے کو نریندر مودی حکومت کی ناقص سیاسی اور سیکیورٹی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اجے ساہنی نے واضح کیا کہ پہلگام میں پیش آنے والا واقعہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی اور مودی سرکار کی ناکام حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “مودی حکومت نے ماضی میں بھی پلوامہ اور بالاکوٹ جیسے واقعات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا، مگر حقیقت میں ان دعوؤں کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں تھی۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کے کامیاب ہونے کا کوئی قابلِ اعتبار ثبوت آج تک پیش نہیں کیا جا سکا، بلکہ پاکستان نے نہ صرف بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا بلکہ اس کے پائلٹ کو بھی گرفتار کیا، جو ایک بڑا سفارتی دھچکا تھا۔

اجے ساہنی نے سخت لہجے میں کہا کہ “مودی ہر سانحے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے اور لاشوں پر سیاست کرتا ہے، پہلگام واقعہ بھی اسی روش کی ایک کڑی ہے۔”

دفاعی ماہرین نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی فوج کی داخلی کمزوریوں اور ناقص تیاریوں کا عکاس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ الزامات کی سیاست کرتا ہے اور ثبوت فراہم کرنے سے قاصر رہتا ہے۔ بھارت کی اس ناکامی نے پاکستان کے موقف کو مزید تقویت بخشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں