ندا یاسر کے شو میں فہد مصطفیٰ کی غیر حاضری کی اصل وجہ سامنے آگئی!

ندا یاسر کے شو میں فہد مصطفیٰ کی غیر حاضری کی اصل وجہ سامنے آگئی! 0

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کئی سالوں سے ایک ہی چینل سے وابستہ ہونے کے باوجود ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئے، جس پر شائقین ہمیشہ سے حیران رہے ہیں کہ آخر فہد ندا کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں کیوں شرکت نہیں کرتے۔

پی ایس ایل سیزن کے دوران نشر ہونے والے شو ”ہر لمحہ پرجوش“ میں میزبان وسیم بادامی نے فہد مصطفیٰ سے وہی سوال پوچھا جو مداح برسوں سے جاننا چاہتے تھے۔ ہنستے ہنستے سوال کیا گیا کہ:
“کیا آپ ندا یاسر کے شو میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ آپ صبح دیر سے اٹھتے ہیں؟”

فہد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا:
“زندگی میں اتنے مارننگ شوز کر لیے ہیں کہ اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں۔ اب میں صرف رات کے شوز ہی کرتا ہوں!”

وسیم بادامی نے فوراً پوچھا کہ اگر شو ریکارڈڈ ہو تب؟ تو فہد کا جواب واضح تھا:
“نہیں، تب بھی نہیں جاؤں گا۔ میں نے اپنے حصے کے مارننگ شوز مکمل کر لیے ہیں۔”

فہد مصطفیٰ خود بھی ماضی میں مارننگ شوز کی میزبانی کر چکے ہیں، جس سے ان کے بیان میں طنز و مزاح کے ساتھ سچائی کا پہلو بھی جھلکتا ہے۔

دوسری جانب، ندا یاسر نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں فہد کی غیر حاضری سے متعلق کہا تھا:
“ہم نے فہد کو بلایا ضرور، لیکن کچھ فیملی ایشوز ہیں۔ دشمنی والی کوئی بات نہیں۔”

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کی شادی ماضی میں یاسر نواز کی بہن سے ہوئی تھی، جو بعد ازاں ناکامی پر طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دوری آ گئی۔

فہد کی باتوں سے لگتا ہے کہ ان کا مارننگ شوز سے کنارہ کشی کا فیصلہ ذاتی ترجیح ہے، جبکہ ندا کی وضاحت کسی پرانی خاندانی کہانی کی جھلک دیتی ہے۔ شاید سچ دونوں باتوں میں چھپا ہو – کچھ نیند کا معاملہ اور کچھ رشتے کا پس منظر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں