پاکستان کا بھارت میں پھنسے شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان

پاکستان کا بھارت میں پھنسے شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان 0

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزوں کی اچانک منسوخی سے متعدد پاکستانی شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، جبکہ کئی خاندان ایک دوسرے سے جدا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ بچوں کے والدین دوسری طرف رہ گئے ہیں، جس سے انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکام کو میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ بھارتی علاقے اٹاری میں متعدد پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فوری طور پر واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنے شہریوں کو واپس لایا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واہگہ-اٹاری بارڈر سے گزرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 مقرر تھی، تاہم اب پاکستانی شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد آئندہ بھی کھلی رکھی جائے گی۔

مزشفقت علی خان نے مزید کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر پاکستانی شہریوں کو واپسی کی فوری اجازت دے، تاکہ مریض، بزرگ اور بچے محفوظ طور پر وطن واپس آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں