چین کاجنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرنے کا اعادہ

0

صدرآصف زرداری سے چین کےسفیر نے ملاقات کی جس دوران چینی سفیر نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک ’آہنی برادر‘ ہیں اور ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
اس دوران صدر آصف زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔
صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دینےاور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں