لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔

0

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔
تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ائیرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں