رافیل کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا، احتیاط سے کام لیا ورنہ 10 جہاز بھی گرا سکتے تھے: وزیراعظم

پانی ہماری لائف لائن ہے، کسی مہم جوئی پر 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے وزیراعظم شہباز شریف 0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو مؤثر جواب دیا گیا، جو کہتے تھے پاکستانی روایتی جنگ میں پیچھے ہے ان کا کل رات ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پانچ بھارتی جہاز گرائے گئے یہ جہاز دس بھی ہوسکتے تھے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاک فوج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا جواب دے کر اس کو چاند رات بنا دیا، کالعدم بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے بھارت کے ساتھ تانے بانے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس دوست ملک کے سفیر کو بلا کر ڈیمارش کیا جس نے ہماری پیشکش کی حمایت کی، 24 کروڑ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہماری فوج 24گھنٹے تیار تھی، بھارت کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی، بھارت میں جعفر ایکسپریس واقعے پرمذاق اڑایا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارت نے جو طیارے خریدے تھے ان پر اس کو بہت ناز تھا، چند دن پہلے بھارت کے رافیل طیارے اڑے ہماری ائیرفورس نے ان کی کمیونیکیشن لاک کردی، ہم پاک فضائیہ کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں پتا تھا کہ بھارت کے کیا مذموم عزائم ہیں۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ بھارت کے 80 جہاز گزشتہ رات کے حملے میں شریک تھے، بھارت کے رافیل طیاروں سمیت پانچ طیاروں کومارگرایا گیا، بھارت کے دو ڈرون مارگرائے گئے ہیں، ہماری مسلح افواج ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل تیار تھیں، ہمارے پاس بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت سے متعلق اطلاعات تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں