پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر بول پڑے۔
ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔
اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ جنگ جذبے سے لڑی جاتی ہے جو بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے، عام شہریوں پر بزدلانہ حملے کرنا یہ کوئی بہادری نہیں ہے، سفید جھنڈے لہرانے کا وقت نہیں، بزدل بھارتی فوج کو بہادر افواج منہ توڑ کارروائی سے جواب دےگی۔
اداکار نے کہا کہ ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا، ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے