پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں کی جانب سے آپریشن سندور کو کامیاب بنا کر پیش کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

0

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں سے مخاطب ہوکرکہا کہ بھارتی فنکاروں کی کیا بات ہے، اپنے ملک کی کامیابی پر آپ سب نے ایک جیسی ٹوئٹس کی ہیں، بہت زبردست حملہ کیا ہے، دہشتگردی ختم کرنے میں بھارت نے بڑا کمال دکھایا ہے، بات سمجھ آتی ہے ان پر پریشر ہے، اس لیے جو بھی انہیں کہا جاتا ہے وہ بیچارے چھاپ دیتے ہیں، چھاپنے سے پہلے اپنے اندر ذرا سا تو گردا رکھو، ایک بچہ شہید ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا اور نہ ہوگا، وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، کون سی کامیابی ملی ہے؟ تم لوگوں کے جہاز گرے ہیں، ایک بچے کو شہید کیا ہے اور لوگ بھی شہید ہوئے ہیں لیکن بچے کا بہت دکھ ہے، ہم مسلمانوں کیلئے شہادت ایک اعلیٰ مقام ہے، ایک بےگناہ بچہ مارا گیا ہے اور تم لوگ خوشیاں منارہے ہو، بھارتی اداکاروں کی ٹوئٹس دیکھ کر تکلیف ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں