حبا بخاری نے جعلی ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر وضاحت دے دی، مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

حبا بخاری نے جعلی ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر وضاحت دے دی، مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل 0

کراچی – پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب ایک جعلی “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلائے گئے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے نام سے منسوب سیاسی بیان جعلی اکاؤنٹ کی کارستانی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں ایک غیر مصدقہ ایکس اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق متنازع بیان حبا بخاری کے نام سے جاری کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

حبا بخاری نے اپنی وضاحت میں کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا سماجی مسئلے پر رائے صرف اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر دیتی ہیں، لہٰذا مداحوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ اکاؤنٹ سے منسوب باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی غلط بیانی نہ صرف ان کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے بلکہ عوام کو بھی گمراہ کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں