پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی 0

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور پاکستان میں آج مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 840 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور معاشی غیر یقینی صورتحال ہے، جس سے سرمایہ کار دیگر اثاثوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں