کل سے پنجاب بھر کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے، نوٹیفکیشن جاری

0

لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے پنجاب بھر تمام تعلیمی ادارے کل سے کھول دیے جائیں گے۔
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے اسکولوں میں 9 اور 10 مئی کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں تھی تاہم جنگ بندی ہونے کے بعد پنجاب میں کل سے تمام اسکول کھول دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہو جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں