نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل 13 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی

نور مقدم قتل کیس سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل 13 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی 0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت 13 مئی 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

عدالتی فہرست کے مطابق نہ صرف ظاہر جعفر کی اپیل، بلکہ اس کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف شوکت مقدم (نور مقدم کے والد) کی جانب سے دائر کردہ اپیل بھی اسی تاریخ کو سنی جائے گی۔ اس کے علاوہ، کیس میں دیگر سزا یافتہ شریک ملزمان کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 20 جولائی 2021 کو اسلام آباد میں ظاہر جعفر نے نور مقدم کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بے رحمی سے قتل کرتے ہوئے اس کا سر تن سے جدا کر دیا تھا۔ یہ اندوہناک قتل ملکی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنا تھا۔

اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ مجرم نے اب سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں