پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی 0

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں فی تولہ سونا 10,400 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8,917 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہو گئی۔ جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 693 روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے کمی کے بعد 3,400 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.17 ڈالر کمی کے بعد 32.18 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 104 ڈالر کمی کے ساتھ 3,221 ڈالر پر آ گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں