اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال 0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پیر کے روز برطانوی ہم منصب کو خطے میں حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل سفارتی بات چیت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اہم امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل بھی اسحاق ڈار اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان متعدد بار سفارتی مشاورت ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں