اسلام آباد: بھارتی سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چینی جنگی سازوسامان کا استعمال چین سے بھی بہتر انداز میں کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کے موثر اور منظم فوجی ردعمل نے نہ صرف دفاعی ماہرین بلکہ بین الاقوامی سطح پر متعدد تجزیہ کاروں کو بھی متاثر کیا ہے۔ خصوصاً سابق بھارتی جرنیلوں کی جانب سے تعریف کا سلسلہ سامنے آنا پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا:
“میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔”
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص میں پاک فوج کی کارروائیاں غیر معمولی نوعیت کی تھیں، جن میں چینی ساختہ ہتھیاروں، ڈرونز، میزائل سسٹمز اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں استعمال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جس طرح چینی جنگی ٹیکنالوجی کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت استعمال کیا، وہ دنیا بھر کے ماہرین کے لیے باعثِ حیرت اور تعریف ہے۔