راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی نے عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند رہنماؤں اور وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔ اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق، ان تمام رہنماؤں اور قانونی مشیروں کی عمران خان سے کل ملاقات متوقع ہے۔ فہرست ارسال کیے جانے کے بعد جیل حکام کی جانب سے باقاعدہ اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف ان افراد کو اجازت دی جاتی ہے جن کے نام باقاعدہ منظوری کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔