پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، مذاکرات کے پہلے مرحلے کی تکمیل

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، مذاکرات کے پہلے مرحلے کی تکمیل 0

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ڈی جی ایم اوز کے درمیان یہ رابطہ ہاٹ لائن کے ذریعے ہوا جس میں فوری سیز فائر پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل بھی 10 مئی کو اسی نوعیت کا رابطہ ہوا تھا، جس میں فریقین نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تناؤ کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ذرائع نے اس پیش رفت کو اہم سیکیورٹی بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی سفارتی اور عسکری رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق، متوقع مذاکرات کسی تیسرے ملک میں ہوں گے، اور سعودی عرب کو ممکنہ میزبان کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔ مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز اور سفارتی نمائندے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں