سیز فائر کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں دھماکہ خیز تیزی، 10 ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ

سیز فائر کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں دھماکہ خیز تیزی، 10 ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ 0

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد ملک کی اقتصادی فضا میں بہتری کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کا سب سے بڑا مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز دیکھنے کو ملا جہاں 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ اس زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس 117,100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو مارکیٹ 107,174 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں سیاسی کشیدگی میں کمی اور سیز فائر معاہدہ مارکیٹ کی روانی میں بڑی وجہ ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا کہ معاشی استحکام کی جانب قدم بڑھایا جا رہا ہے۔

کرنسی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی مثبت تبدیلی دیکھی گئی، جہاں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی اور نئی قیمت 281.40 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ درآمدات میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی پالیسی کے اثرات ہیں۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں