کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد جہاں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی، وہیں سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی تاریخی کمی کے بعد آج دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
24 قیراط 10 گرام سونا: 3,173 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 95 ہزار 96 روپے
22 قیراط 10 گرام سونا: 2,821 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 70 ہزار 514 روپے
فی تولہ چاندی: 82 روپے بڑھ کر 3 ہزار 482 روپے
10 گرام چاندی: 71 روپے اضافے سے 2 ہزار 985 روپے
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3,258 ڈالر پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی سطح پر فی تولہ سونا 10,400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا، جس کے بعد آج دوبارہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔