اسلام آباد: پاک فوج کے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو زبردست نقصان پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی جوابی کارروائی میں بھارت کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جن کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
اننت ناگ میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے، ایجکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ سے ملی۔دوسرا طیارہ پامپور / پلوامہ کے علاقے میں گرا، دونوں پائلٹس زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔تیسرا طیارہ پنتھیال / رامسو (ضلع رام بن) میں تباہ ہوا، پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ زخمی ہو کر آرمی اسپتال ادھم پور منتقل۔چوتھا طیارہ بھردہ کلاں (تحصیل اکھنور) کے زرعی کھیتوں میں گرا، دونوں پائلٹس زخمی ہو کر فوجی اسپتال اکھنور پہنچائے گئے۔پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں تباہ ہوا۔
ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) کو جموں شہر سے 13 ناٹیکل میل مشرق میں نشانہ بنایا گیا۔
ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ کی یہ ناکامی نہ صرف عسکری کمزوری کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس سے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ بھارتی جنگی طیاروں کا یوں گرنا بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
7 مئی کی رات پاک فوج نے بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا، جس میں:3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر، 6 بٹالین ہیڈکوارٹرز اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔ایل او سی کے 4 سیکٹرز پر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا دیے۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات 2:45 پر 2 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی۔تیسرے طیارے کی تصدیق صبح 3:42 پر پی ٹی وی کے ذریعے کی گئی۔فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے صورتحال کا خلاصہ پیش کیا۔چوتھے اور پانچویں طیارے کی تباہی کی تصدیق صبح 5 بجے کے بعد وزیر دفاع اور عسکری حکام نے کی۔
پاک فضائیہ کی یہ کامیابی نہ صرف ایک دفاعی فتح ہے بلکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی واضح مثال بھی ہے۔ پاکستانی عوام اور افواج ایک پیج پر ہیں اور ہر محاذ پر دفاع وطن کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔