پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ 0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر معمولی مندی دیکھی گئی، جب کہ ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا، جس کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان غالب رہا۔

دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281.71 روپے پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ غیر یقینی معاشی حالات، بیرونی مالی دباؤ اور پالیسیوں میں تسلسل کی کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ان عوامل کے باعث سرمایہ کاری کے رجحان میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں