پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان 0

اسلام آباد: عوام کو ریلیف دینے کی ایک اور امید افزا خبر، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم کم ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جو عوامی بجٹ پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے، جبکہ وزارتِ خزانہ آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں