وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص میں شریک جوانوں سے اظہار یکجہتی، پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص میں شریک جوانوں سے اظہار یکجہتی، پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین 0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائن پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن سے محبت کو سراہا۔ وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے عزم و ہمت کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

اس اہم موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیراعظم کے ہمراہ آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے کی جانے والی ہر قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع، امن اور استحکام کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں